مسجد نبوی شریف میں دروازہ نمبر 42 کا نام ’باب القبلی‘ رکھا گیا ہے۔

اس دروازے کا پہلے کوئی نام نہیں تھا، یہ دروازہ نمبر 42 کے نام سے جانا تھا ، اب اس کا نام ’ الباب القبلی‘ رکھا گیا ہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس دروازے کی نئی تختی لگانے کے موقع پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ مسجد نبوی شریف کی نئی توسیع کے بعد دروازوں کی تعداد بڑھا کر ایک سو کردی گئی ہے۔