کورونا وائرس کے باعث مسجد نبوی میں قالین ہٹا لیے گیے تھے، اب دوبارہ بچھانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

مسجد نبوی شریف انتظامیہ نے کہا ہے کہ یکم محرم کی فجر کی نماز سے حرم شریف کے اندر اور بیرونی صحنوں میں 7000 قالین بچھائے جائیں گے۔

احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ہر قالین پر 3 افراد نماز پڑھیں گے۔

ہر دو نمازیوں کے درمیان 180 سینٹی میٹر کا فیصلہ رکھا جائے گا۔