حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جمعہ کا خطبہ اور نماز کی امامت کے لیے مشائخ کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام میں شیخ عبد اللہ عواد الجہنی جبکہ مسجد نبوی شریف میں شیخ صلاح بن محمد البدیر جمعہ کا خطبہ اور نماز کی امامت کریں گے۔
مسجد الحرام میں موجودہ ضابطوں کے مطابق جمعہ نماز ہوگی جبکہ مسجد نبوی میں عام نمازی شرکت کریں گے تاہم نماز مسجد کے نئے توسیعی حصے کے علاوہ بیرونی صحنوں میں ہوگی جہاں نمازیوں کو حفاظتی ضابطوں کے علاوہ فاصلے کی پابندی کرنی ہوگی۔