کعبۃ اللہ کی بیرونی دیوار سمیت غلاف کعبہ میں ترمیم کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ حج کے اختتام کے بعد کعبۃ اللہ کی بیرونی دیواروں میں سالانہ معمول کی ترمیم کا کام کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں شاذروان میں غلاف کعبہ کے حلقوں کی بھی مرمت کی گئی ہے۔
آئندہ دنوں میں غلاف کعبہ جو حج کے زمانے میں اوپر اٹھادیا جاتا ہے نیچے کردیا جائے گا۔
