سعودی عرب کے سپریم کورٹ نے عام مسلمانوں سے ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ’عام مسلمانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ پیر 29 ذو العقدہ کی شام کو ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے‘۔

’ مجرد آنکھ یا مخصوص آلات کی مدد سے ہلال دیکھنے والے قریبی عدالت میں اپنی گواہی کا اندراج کروائیں‘۔

سپریم کورٹ نے دلچسپی لینے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ ’مختلف علاقوں میں رویت ہلال کی مقامی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، چاند دیکھنے میں دلچسپی لینے والے ان میں شامل ہوجائیں اور مسلمانوں کے عمومی مفاد میں تعاون کریں‘۔

بشکریہ : اردو نیوز