شہد اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اس میں شفا ہے مگر شہد کی تیاری بے حد محنت طلب کام ہے۔

نصف کلو گرام کے قریب شہد تیار کرنے کے لئے شہد کی مکھیوں کو مجموعی طور پر بعض اوقات 3 لاکھ میل کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔

مشاہدہ بتاتا ہے کہ ایک مکھی کی عمر چند مہینے سے زیادہ نہیں ہوتی اس لئے کوئی ایک مکھی تنہا ایک پونڈ شہد تیار نہیں کرسکتی خواہ وہ اپنی عمر کا ہر لمحہ پھولوں کا رس جمع کرنے میں لگادے۔

یہ مشکل اس لئے آسان ہوئی کہ مکھیوں نے اجتماعی کوشش کی۔ یہ قدرت کا سبق ہے۔

شہد کی تیاری کو اللہ تعالی نے ایک بے حد پیچیدہ نظام سے وابستہ کردیا ہے۔ اس حیرت انگیز نظام کے اندر انسان کے لئے بے شمار سبق ہیں اور سب سے بڑا سبق ”ٹیم ورک “ ہے۔