مدینہ منورہ کی مسجد قبا نمازیوں کے لیے کھول دی گئی جہاں نمازیوں کے درمیان مناسب فاصلے کے ساتھ باجماعت نمازیں ادا کی جارہی ہیں۔
130 صفائی کارکن مسجد کی صفائی اور سینی ٹائزیشن کے لیے 24 گھنٹے مامور ہیں۔
افتتاح سے پہلے مدینہ منورہ میں وزارت اسلامی امور کے دفتر کے سربراہ شیخ وجب العتیبی نے مسجد کا دورہ کیا اور حفاظتی تدابیر کو تسلی بخش قرار دیا۔