اکثر غیر مسلموں کے ذہنوں میں اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں اس لئے پائی جاتی ہیں کہ ان کے دماغ میں مسلسل غلط معلومات ڈالی جاتی ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کا کنٹرول زیادہ تر مغرب کے ہاتھ میں ہے، چاہے وہ بین الاقوامی سیٹلائٹ چینل ہوں یا ریڈیو اسٹیشن، اخبارات، میگزین اور کتابیں ہوں۔
زمانہ حال میں انٹرنیٹ اطلاعات کا موثر ذریعہ بن چکا ہے۔ اگرچہ یہ کسی کے کنٹرول میں نہیں لیکن اس میں بھی اسلام کے بارے میں بہت زیادہ پروپیگنڈہ موجود ہے۔
یقینا مسلمان بھی اسے اسلام کا صحیح تصور اجاگر کرنے کے لئے استعمال کر رہے ہیں لیکن اسلام کے بارے میں کئے جانے والے منفی پروپیگنڈے کے مقابلے میں وہ کہیں پیچھے ہیں۔
مجھے امید ہے کہ اب اس سلسلے میں مسلمانوں کی کوششیں تیز تر ہوں گی۔
(اسلام پر 40 اعتراضات کے عقلی ونقلی جوابات ۔ از ڈاکٹر ذاکر نائیک)