مسجد نبوی شریف کو نمازیوں کے لیے کھولنے کے بعد حفاظتی تدابیر پر عمل جاری ہے۔

حرم کے بیرونی صحنوں کے علاوہ داخلہ دروازوں پر زائرین کے درجہ حرارت کا معائنہ کیا جاتا ہے۔

مسجد نبوی کا پرانا حصہ اور روضہ اطہر بند ہیں تاہم  حرم کے نئے حصے اور بیرونی صحنوں کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

مسجد نبوی شریف میں سماجی فاصلے کے علاوہ تمام نمازیوں کو دستانے اور ماسک پہننے کا پابند بنایا گیاہے۔