مسجد نبوی شریف سمیت سعودی عرب کی بیشتر مساجد آج نمازیوں کے لیے کھول دی گئیں جہاں 77 دن کے بعد فجر کی باجماعت نماز روح پرور ماحول ادا کی گئی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مسجد نبوی شریف میں فجر کی نماز نئے توسیعی حصوں کے علاوہ بیرونی صحنوں میں ادا کی گئی جبکہ حرم کا پرانا حصہ اور روضہ شریف بند رہے ۔

مسجد نبوی کے تمام دروازوں پر نمازیوں کے جسم کا درجہ حرارت کا معائنہ کیا گیا اور حفاظتی تدابیر پر عمل کو یقینی بنایا گیا۔

مسجد نبوی میں قالین ہٹا لیے گیے جبکہ بیشتر نمازیوں نے اپنی جائے نماز بچھا رکھی تھی۔نمازیوں نے ماسک لگائے ہوئے ہیں اور بیشتر دستانے بھی پہن رکھے تھے۔

نمازیوں کو ایک میٹر کا فاصلہ رکھا گیا جبکہ قرآن مجید کے نسخوں ہٹانے کے باعث بیشتر نمازی اپنے موبائل سے قرآن مجید کی تلاوت میں مشغول رہے۔

https://www.urdunews.com/node/482056

المسجد النبوي يشهد عودة المصلين تدريجيا وسط أجواء مفعمة بالإيمان 08 شوال 1441 هـ الموافق 31 مايو 2020 م واس